ایس آئی یوکی کارروائی،بھتہ خورزخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد
ایس آئی یوکی کارروائی،بھتہ خورزخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 24 جون (اے پی پی):اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ( ایس آئی یو)کراچی نے خفیہ اطلاع پر ایف سی ایریا تھانہ شریف آباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب بھتہ خور کومبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30بور پستول برآمدکرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/ سی ائی اے کے مطابق گرفتار ملزم سیف اعجاز عرف بلال ولد محمد اعجازشہر میں بھتہ خوری، قبضہ مافیہ اور سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ایس آئی یو کو مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔








