لاہورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ، دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک ر ہنے کا امکان

لاہورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ، دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک ر ہنے کا امکان

لاہور۔24جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک ر ہنے کا امکان ہے۔دوپہر کے وقت لاہور،مری،گلیات،جہلم،سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر گرم اور خشک موسم رہا تا ہم مری،گلیات، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور گردونواح میں شام/رات کے اوقات میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ38 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 43 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 130فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 105،سی ای آر پی 94،برکی روڈ156،عسکری ٹین67،ماڈل ٹائون 90، اے آر سی لاہور 115،بیدیاں روڈ105اور علامہ اقبال ٹاون میں 132ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔