ملتان کے مختلف علاقوں میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈکی یو ایف جی کنٹر ول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 55 مقامات کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران کمپریسر کے غیر قا نونی استعمال پر 3 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔
سوئی گیس کا کریک ڈاؤن، 55 مقامات کی چیکنگ، کمپریسر استعمال کرنے پر 3 میٹر منقطع

مزید خبریں
ملتان۔ 24 جون (اے پی پی):ملتان کے مختلف علاقوں میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈکی یو ایف جی کنٹر ول ٹاسک فورس نے گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 55 مقامات کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران کمپریسر کے غیر قا نونی استعمال پر 3 گیس میٹر منقطع کر دیے گئے۔
جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا کہ صارفین کی جان و مال کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صار فین کو گیس لیکیج کی صورت میں فوری احتیاطی تدا بیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کا رروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔








