31.1 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنزٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا...

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنزٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (جمعہ کو) پہلے میچ سے ہوگا

- Advertisement -

لندن۔29مئی (اے پی پی):انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل (جمعہ کو )ہوگا ، پہلا میچ کائونٹی گرائونڈ، ڈربی میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔ ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ڈربی پہنچے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30مئی کو کھیلے گی اور یہ میچ کائونٹی گرائونڈ، ڈربی میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 4 جون کو گریس روڈ، لیسٹر میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7جون کو کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ڈے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602625

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں