23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنزٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ...

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنزٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 4جون کو کھیلا جائے گا

- Advertisement -

لندن۔2جون (اے پی پی):انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 4جون کو گریس روڈ ،لیسٹر میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔اس سے قبل تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہوچکی ہے جس میں میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو نیٹ سکیور برنٹ لیڈ کر رہی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو ہیلی میتھیوز لیڈ کر یں گی۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 4 جون کو گریس روڈ، لیسٹر میں جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7جون کو کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ، ٹاونٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ڈے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604215

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں