لندن۔30مئی (اے پی پی):انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ یکم جون کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بڑے مارجن 238رنز سے شکست دی تھی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے مطابق ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، جس کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ یکم جون کو صوفیہ گارڈنز،کارڈف میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3جون کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔
تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گےجبکہ سیریز کا دوسرا میچ ڈے ہوگا۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم چیسٹر لی سٹریٹ پہنچے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6جون کو کھیلے گی اور یہ میچ چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8 جون کو کائونٹی گرائونڈ، برسٹل میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10جون کو دی روز بائول ،سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ نائٹ ہوگا جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ڈے ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603205