23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے...

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے کرکٹ میچ (منگل کو )کھیلا جائے گا

- Advertisement -

لندن۔2جون (اے پی پی):انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3 جون کو کیننگٹن اوول، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بڑے مارجن 238رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے مات دی تھی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے مطابق ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، جس کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں ۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3جون کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہیں اور تیسرا ون ڈے میچ بھی فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گاجبکہ سیریز کا دوسرا میچ ڈے ہوگا۔ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم چیسٹر لی سٹریٹ پہنچے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6جون کو کھیلے گی اور یہ میچ چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8 جون کو کائونٹی گرائونڈ، برسٹل میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10جون کو دی روز بائول ،سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ نائٹ ہوگا جبکہ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ڈے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604161

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں