چیسٹرلی سٹریٹ ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) ہفتہ کو چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں کالی آندھی کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔