انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 7 ستمبر سے شروع ہوگا

83
West Indies
West Indies

لندن ۔ 31 اگست (اے پی پی) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 سے 11 ستمبر تک لندن، لارڈز کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے ، انگلینڈ نے ویسٹ انڈین ٹیم کو پہلا ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 209 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 16 ستمبر کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔