لندن۔15جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 18 جولائی سے نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے لارڈز، لندن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 114رنز سے شکست دی تھی۔ مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 18سے 22جولائی تک ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے ایجبسٹن ،برمنگھم پہنچیں گی جہاں وہ 26 سے 30 جولائی تک تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کریگ برتھویٹ ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ میزبان برطانوی کرکٹ ٹیم کو بین سٹوکس لیڈ کریں گے۔