انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 3 اگست سے شروع ہوگا دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر

135

برمنگھم ۔ 26 جولائی(اے پی پی ) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 3اگست سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ پاکستان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 75 رنز سے شکست دی تھی جبکہ انگلینڈ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 11 اگست کو اوول میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساﺅتھمپٹن میں کھیلا جائیگا،