انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، جوفرا آرچر مین آف دی میچ قرار پائے

45
انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، جوفرا آرچر مین آف دی میچ قرار پائے
انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی، جوفرا آرچر مین آف دی میچ قرار پائے

احمد آباد۔12مارچ (اے پی پی):انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی، انگلینڈ نے 125 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، جوفرا آرچر کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر مچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انگلینڈ کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔ جمعہ کو نریندرا مودی سٹیڈیم احمد آباد میں کھیلے گئے 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

انگلش باولروں کی نپی تلی باولنگ کے باعث بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔ بھارت کے ابتدائی 4 بلے باز 48 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوئے۔ شریاس آئیر نے 48 بالوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ رشبھ پانٹ 21 اور آل رائونڈر ہارڈک پانڈیا 19 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی صفر پر آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے 3 اہم وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ عادل رشید، مارک ووڈ، کرس جورڈن اور بین سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے 125 رنز کا ٹارگٹ دو وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا ۔ اوپنرز جیسن روئے 49 رنز اور جوز بٹلر 28 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

ڈیوڈ میلان 24 اور جونی بیرسٹو 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ بھارت کی طرف سے یزوندرا چہل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کو تین اہم وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انگلینڈ کو پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔