انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لئے،اولی پوپ کے 148رنزبنا کرناقابل شکست

80
انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لئے،اولی پوپ کے 148رنزبنا کرناقابل شکست

حیدر آباد۔27جنوری (اے پی پی):انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا کرمجموعی طور پر 126 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ، اولی پوپ نے 148 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا،

زیک کرالی 31 ، بین ڈکٹ 47 ، جو روٹ 2 ، جونی بیئرسٹو 10 ، کپتان بین سٹوکس 2 اور بین فوکس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ریحان احمد 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ اور روی چندرن ایشون نے دو ، دو جبکہ روندرا جدیجا اور اگزر پٹیل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی

، اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 190 رنز کی برتری کے ساتھ 416 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، روندرا جدیجا نے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، اگزر پٹیل 44 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے چار جبکہ ریحان احمد اور ٹام ہرٹلی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، واضح رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 246 رنز بنائے تھے ۔