انگلینڈ نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ہم نے پلان کے مطابق بائولنگ نہیں کی، ثقلین مشتاق

130
انگلینڈ زیادہ تجربہ کار ٹیم ہے، تجربہ کار ٹیم کو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں کافی مدد ملتی ہے،0-3 سے شکست پر دکھ ہے، ثقلین مشتاق

راولپنڈی۔1دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انگلینڈ نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ہم نے پلان کے مطابق بائولنگ نہیں کی، پچ بھی زیادہ سپورٹنگ نہیں تھی، راولپنڈی سٹیڈیم میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے بہت اچھی ورکنگ کی ہوئی ہے، ٹیسٹ کا پہلا روز انگلش ٹیم کے نام رہا،

انہوں نے بہت اچھا پرفارم کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے ، انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بعد ہمارے پاس یہی فاسٹ باؤلر تھے، محمد علی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے، باقی بائولر بھی باصلاحیت ہیں اور ان کی کارکردگی بھی اچھی ہے،

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے دن ہی آگے کی باتیں نہیں کرنی چاہیے، میچ دلچسپ ہونے کی توقع ہے، آسٹریلیا کے خلاف بھی یہی پچ تھی، میرے خیال سے پچ تھوڑی بہتر ہونی چاہیئے تھی۔