34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے ،ہیری بروک اور جوروٹ کی ناقابل شکست سنچریاں

- Advertisement -

ویلنگٹن۔24فروری (اے پی پی):ہیری بروک اور جوروٹ کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا لئے۔

انگلش بلے باز میچ کے پہلے روز کیوی بائولرز پر حاوی رہے ، کیوی بائولرز پورے دن میں 3کھلاڑی آئوٹ کر سکے ،ہیری بروک اور جوروٹ نےنہ صرف ناقابل شکست سنچریاں سکور کیں بلکہ پہلی تین وکٹیں 21 کے مجموعی سکور پر گرنے کے بعد انتہائی شاندار انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پر 294 کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو 315 رنز پر پہنچا کر میچ میں پوزیشن بہتر بنادی۔

- Advertisement -

ہیری بروک ناقابل شکست 184 اور جوروٹ ناقابل شکست 101 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے 2 اور ٹم سائوتھی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جمعہ کو دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو کیوی کپتان ٹم سائوتھی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے زیک کرائولی اور بین ڈکٹ نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔

کیوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث انگلینڈ ٹیم کی پہلی تین وکٹیں 21 کے مجموعی سکور پر گر گئی۔ زیک کرائولی 2، اولی پاپ 10 اور بین ڈکٹ 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہیری بروک اور جوروٹ انتہائی شاندار انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پر 294 کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو 315 رنز پر پہنچا کر میچ میں پوزیشن بہتر بنادی۔

ہیری بروک ناقابل شکست 184 اور جوروٹ ناقابل شکست 101 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے 2 اور ٹم سائوتھی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=352854

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں