انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بناکر 98 رنز کی برتری حاصل کر لی

171

ماؤنٹ مونگانوئی۔17فروری (اے پی پی):انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بناکر مجموعی طور پر 98 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ قبل ازیں کیوی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 325 رنز کے جواب میں دوسرے روز 306 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ کیوی ٹیم کے ٹام بلنڈل 138 اور ڈیون کونوے77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

انگلینڈ کی طرف سے اولی رابنسن4، جیمز اینڈرسن 3 اور سٹورٹ براڈ،جیک لیچ اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔ انگلینڈ کے اولی پاپ 14 اور سٹورٹ براڈ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ جمعہ کو میچ کے دوسرے روز کیوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 37 رنز 3کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو ڈیون کانوے 17 اور نیل واگنر 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔

نیل واگنر27،ڈیرل مچل صفر پر آئوٹ ہوگئے۔ ڈیون کونوے نیوزی لینڈ کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جواپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 77رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر آئوٹ ہوگئے،اس کے بعد مائیکل بریسویل7 اور سکاٹ کگیلیجن20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ٹم سائوتھی 10 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر ٹام بلنڈل کی شاندار اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 138 انفرادی رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ بلیئر ٹکنر3 رنز کے ساتھ نائوٹ رہے۔کیوی ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 325 رنز کے جواب میں 306 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔

انگلینڈ کی طرف سے اولی رابنسن4، جیمز اینڈرسن 3 اور سٹورٹ براڈ،جیک لیچ اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم کی طرف سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے دوسری اننگز کا آغاز 19 رنز کے اضافے کے ساتھ کیا۔ تو بین ڈکٹ 25 رنز بناکر بلیئر ٹکنر کی گیند پر ٹام لیتھم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔زیک کرولی دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 28 رنز بناکر سکاٹ کگیلیجن کی گیند پر ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنالئے تھے اور اس کو کیویز کے خلاف 98 رنز کی مجموعی برتری حاسل ہوگئی تھی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے بلیئر ٹکنر اور سکاٹ کگیلیجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اولی پاپ 14 اور سٹورٹ براڈ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔