انگلینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی

125
انگلینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی

لارڈز۔3جون (اے پی پی):انگلینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی ، آئرش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 10 رنز کی معمولی برتری کے ساتھ 362 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، مارک ایڈیئر 88 ، اینڈی میک برائن 86 اور ہیری ٹیکٹر 51 رنز بنا کر نمایاں رہے

، ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے جوش ٹنگ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں انگلینڈ نے 11 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا ، انگلینڈ کے اولی پوپ کو پہلی اننگز میں 205 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، واضح رہے کہ انگلینڈ نے آئرلینڈ کی پہلی اننگز 172 رنز کے جواب میں 524 رنز بنائے تھے ۔