23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 3...

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

- Advertisement -

لندن۔2جون (اے پی پی):جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔جو روٹ نے ناقابل شکست 166 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کے کیسی کارٹی کی سنچری اور کپتان شائی ہوپ اور برینڈن کنگ کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ملنے والا 309 رنز کا ہدف میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے 48.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جوروٹ کو شاندار بلے باز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

صوفیہ گارڈنز، کارڈف کے مقام پر کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.4 اوورز میں 308 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے میزبان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا۔ کیسی کارٹی 103، کپتان شائی ہوپ 78اور برینڈن کنگ 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 4 جبکہ ثاقب محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

- Advertisement -

جواب میں جو روٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔انگلینڈ کی ٹیم نے نہ صرف 309 رنز کا مطلوبہ ہدف 48.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا بلکہ تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔جو روٹ نے ناقابل شکست 166 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ،ویل جیکس 49 اور کپتان ہیری بروک 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے الزاری جوزف نے 4 کھلاڑی آئوٹ کیے۔جوروٹ شاندار بلے باز پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604143

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں