انگلینڈ نے پاکستان کے اسکور 304 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 7 ب رنز بنالئے

133
انگلینڈ نے پاکستان کے اسکور 304 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 7 ب رنز بنالئے

کراچی۔17دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے پاکستان کے اسکور 304 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنالئے، کراچی ٹیسٹ میں دو کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے جن میںانگلش کرکٹ کے ریحان احمد اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے وسیم جونیئر شامل ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں

انگلینڈ نے پاکستان کے اسکور 304 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنالئے۔انگلش ٹیم کی جانب سے زک کرولے اوربین ڈکٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن بدقسمتی سے ابرار احمد کی نپی تلی بولنگ کے سامنے زک کرولے نہ ٹہر سکے اور اننگز کے ابتدائی اوور کی پانچویں گیند پرایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پرانگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنائے۔بین ڈکٹ 4 اوراولی پوپی 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ابراراحمد نے 2 اوورز میں 2 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پور ی ٹیم 79 اوورز میں 304رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

کپتان بابراعظم ،آغا سلمان اور اظہر علی نے بالترتیب 78،56 اور 45 رنز بنائے۔ گرین کیپس کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق انفرادی اسکور 8رنز بنا کر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ 46کے مجموعی اسکور پر شان مسعود بھی 30 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں اولی رابنسن کی گیند پر اظہر علی وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہو گئے،

انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔کھانے کے وقفے کے بعد سعود شکیل 23رنز بناکر ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد کی گیند پر پوپی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے جس کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی 19رنز بناکر روٹ کی گیند پر اسٹروک کے ہاتھوں کیچ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔دوسرے سیشن میں پاکستان نے 87رنز بنائے۔ چائے کے وقفے کے بعد جب کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو کپتان بابر اعظم زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہرسکے اور 78 رنز بناکر بروک کی تھرو پر رن آئوٹ ہوگئے، انہوں نے 123 گیندوں کا سامنا کیا اور 9 چھکے لگائے۔ پاکستان کے آئوٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو صرف 4 رنز بناکر ریحان احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔نعمان علی 24گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے 20رنز بناکر لیچ کی گیند پر اسٹروک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

آغا سلمان نے 93 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 56رنز بنائے اور وہ لیچ کی گیند پر وکٹ کیپر فوکس کے ہاتھوں اسٹمپ آئوٹ ہوئے۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جیک لیچ نے 31اوورز میں 140رنز دیکر4وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیو کرنے والے بالر ریحان احمد نے 22اوورز میں 89رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اولی رابنسن ، مارک ووڈ اور جوئے روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔