انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 22 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

111

چٹاگانگ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ میزبان ٹیم بنگلہ دیش 286 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 263 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، صابر رحمان 64 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ گیراتھ بیٹی نے تین جبکہ بین سٹوکس، سٹورٹ براڈ اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔