کرائسٹ چرچ۔1دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ،ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ڈیرل مچل نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کریز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں ،
انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 151 رنز کی برتری کی بدولت جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، جیکب بیل نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، بین ڈکٹ نے 27 اور جو روٹ نے 23 رنز بنائے ، بریڈن کریز کو میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 348 رنز کے جواب میں 499 رنز بنائے تھے ۔