انگلینڈ ویمنز نے ویسٹ انڈیز ویمن کو ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا

155

بارباڈوس۔23دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ ویمنز نے ویسٹ انڈیز ویمن کو ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کر کے میشن کلین سویپ مکمل کرلیا۔ انگلینڈ ویمنز نے ویسٹ انڈیز ویمن کوپانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست د ے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا۔

انگلینڈ کی ویمن ٹیم کی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کے باعث میزبان ٹیم 16.2 اوورز میں 43 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔انگلینڈ کی فرییا ڈیوس اور ڈیوڈسن رچرڈز نے تین ، تین جبکہ شارلٹ ڈین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی فرییا ڈیوس کو عمدہ بائولنگ کی بدولت میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 16.2اوورز میں کم ترین سکور 43 رنز بنا سکی۔انگلینڈ کی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کے باعث میزبان خواتین ٹیم کی 10 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کرسکیں۔ ویسٹ انڈیز ویمن کی واحد کھلاڑی جینبا جوزف 11 رنز بناسکیں ۔انگلینڈ کی فرییا ڈیوس اور ڈیوڈسن رچرڈز نے تین ، تین جبکہ شارلٹ ڈین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرنے کے ساتھ ویسٹ انڈیز ویمن کوپانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست د ے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا۔

انگلینڈ ویمن کی لارین بیل کو عمدہ بائولنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔انگلینڈ کی فرییا ڈیوس کو عمدہ بائولنگ کی بدولت میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔