37.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ ویمنز نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن...

انگلینڈ ویمنز نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

- Advertisement -

لندن۔22مئی (اے پی پی):صوفیہ ڈنکلی کی ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کی بدولت انگلینڈ ویمن نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز ویمن کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ میزبان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے 147 رنز کا ہدف 16.3 ویں اوور زمیں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوزکو ناقابل شکست سنچری پر مرد میدان قرار دیا گیا ۔

سینٹ لارنس گراؤنڈ، کینٹربری میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور انگلینڈ کی ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 147 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز ویمن کی اوپننگ بلے باز ہیلی میتھیوزنے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری سکور کی۔ انگلینڈ ویمن کی جانب سے لارین بیل نے دو جبکہ لنزےسمتھ ،ارلوٹ اور وانگ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

- Advertisement -

جواب میں میزبان انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 16.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ ویمن کی اوپننگ بلے باز صوفیہ ڈنکلی ناقابل شکست 81 اور ہیتھر نائٹ ناقابل شکست 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

ویسٹ انڈیز ویمن کی جانب سے زیدہ جیمزاورایفی فلیچر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔یوں انگلینڈ ویمن نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل لی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600038

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں