24.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں...

انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں بڑے مارجن 212 رنز سے ہرا کر تین میچون کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، وینفیلڈ اور بیومونٹ کی شاندار سنچریاں، دونوں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں

- Advertisement -

لندن ۔ 23 جون(اے پی پی) وینفیلڈ اور بیومونٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں بڑے مارجن 212 رنز سے ہرا کر تین میچون کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی باﺅلرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بناکر پاکستان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 379 رنز کا ہدف دیا۔ وینفیلڈ اور بیومونٹ کی شاندار سنچریاں سکور کیں، وینفلیڈ 123 اور بیومونٹ 104 اور سیور 80 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ وینفیلڈ اور بیومونٹ کو میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم میزبان ٹیم کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی، اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں 166 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9750

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں