انگلینڈ ویمن نے سری لنکا ویمن کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 وکٹوں سے ہر کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

64

کولمبو ۔ 26 مارچ (اے پی پی) انگلینڈ ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 109 رنز کا ہدف 13.5 اوور میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا۔ ویاٹ 37 اور جونز 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ منگل کو کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان جیانجانی 24 اور مینڈس 15 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 4 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ انگلینڈ کی برنٹ نے 2 جبکہ مارش، سیور، ڈنکلے اور نائٹ نے 1، 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کیا، ویاٹ 37 اور جونز 36 بناکر نمایاں رہیں۔ یوں انگلینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کو مسلسل دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔