جمیکا ۔ 15 فروری (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز 20 فروری سے شروع ہوگی۔ اس سے قبل انگلینڈ ٹیم ایک ٹور میچ اتوارکو کھیلے گی۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20 فروری کو برج ٹاﺅن میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 22 فروری، تیسرا 25 فروری، چوتھا 27 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 2 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 5 مارچ، دوسرا میچ 8 مارچ جبکہ تیسرا اورآخری میچ 10 مارچ کو کھیلا جائیگا۔