26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں بدھ کو مزید پانچ میچوں کا...

انگلینڈ ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں بدھ کو مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہوگا

- Advertisement -

لندن۔12اگست (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کے زیر اہتمام انگلینڈ ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں کل (بدھ کو) مزید 5 میچ کھیلے جائیں گے۔ انگلینڈ ڈومیسٹک ون ڈے کپ ٹورنامنٹ میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ورسیسٹر شائر اور ہیمپشائر کی ٹیموں کے درمیان نیو روڈ، ورسیسٹر میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں واروکشائر اورکینٹ کی ٹیمیں رگبی سکول گراؤنڈ،

رگبی، واروکشائرمیں نبرد آزما ہوں گی،تیسرا میچ سرے اور دفاعی چیمپئن گلیمورگن کی ٹیموں کے درمیان کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا،چوتھے میچ میں لیسٹر شائر اور ناٹنگھم شائر کی ٹیمیں کب ورتھ کرکٹ کلب نیو گراؤنڈ، کب ورتھ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 13 اگست کو پانچواں اور آخری میچ ڈرہم اور مڈل سیکس کی ٹیموں کے درمیان ریور سائیڈ گراؤنڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

انگلینڈ ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جن کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ڈربی شائر، ڈرہم، ہیمپشائر، کینٹ، لنکاشائر، مڈل سیکس، نارتھمپٹن شائر، سمرسیٹ اور ورسیسٹر شائر کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایسیکس، دفاعی چیمپئن گلیمورگن، گلوسٹر شائر، لیسٹر شائر، ناٹنگھم شائر، سرے، سسیکس، واروکشائر اور یارکشائر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 20 ستمبر کو ٹرینٹ برج،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں