انگلینڈ کا آئندہ برس جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

121

انگلینڈ کا آئندہ برس جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان
انگلینڈ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی اور 4 ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کی میزبانی کرے گا
لندن ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ سال جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی اور 4 ٹیسٹ جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ ای سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ برس انگلینڈ کا مصروف ترین شیڈول ہے جس میں اسے مختلف ٹیموں کے خلاف سیریز کی میزبانی کے علاوہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ کی بھی میزبانی کرنی ہے۔