23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے فاتح سکواڈ برقرار...

انگلینڈ کا سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کیلئے فاتح سکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

- Advertisement -

لارڈز ۔ 08 جون(اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ (آج) جمعرات سے لارڈز میں شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں مسلسل فتوحات کے بعد انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ کیلئے بھی بارہ رکنی فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم سٹیون فن کی جگہ ناٹنگھم شائر کے فاسٹ باﺅلر جیک بال کو موقع دینے کا امکان ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8058

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں