- Advertisement -
لندن ۔ 18 جون(اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا، ایلکس ہارٹلے پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جبکہ فران ولسن کی 5 برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار 2011ءمیں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ ایمی جونز، سیرا ٹیلر کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9143
- Advertisement -