انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جوفرا آرچر اور روری برنز کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کر لیا

112

لندن۔ 21 ستمبر (اے پی پی)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تینوں فارمیٹ کےلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے، جوفرا آرچر، روری برنز اور جو ڈینلی کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا گیا ہے، ای سی بی نے 2019-20 سیزن کےلئے جوفرا آرچر، جونی بیرسٹو، جوز بٹلر، جو روٹ، بین سٹوکس اور کرس ووکس کو تینوں فارمیٹ کےلئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے، ٹیسٹ کےلئے جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ، روری برنز اور سام کرن کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، معین علی، جو ڈینلی، آئن مورگن، عادل راشد، جیسن رائے اور مارک ووڈ کو ون ڈے اور ٹی 20 جبکہ ٹام کرن اور جیک لیچ کو انٹرنیشنل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔