انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ملتان،پی ایچ اے نے شہر میں تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا

93
England cricket team visit Multan
England cricket team visit Multan

ملتان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ملتان کے موقع پر پی ایچ اے نےشہر میں تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا ۔قلعہ کہنہ قاسم باغ پر گرینڈ صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ پودوں اور گھاس کی خوبصورت کٹائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیئے سپیشل سیکرٹری و ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان اورڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے دمدمہ آرٹ گیلری، قلعہ سے ملحقہ پارک دربار شاہ رکن عالم،ابن قاسم پارک ااور دوسرے تاریخی مقامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے افسران اور عملہ سے کہا کہ قلعہ کے اطراف میں صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ انگلینڈ ٹیم کے متوقع قلعہ کہنہ قاسم باغ کے دورہ کےلئے تزئین و آرائش ، روٹس پر گرین بیلٹ اور شہر کی خوبصورتی کےلئے تمام اقدامات کیے جا چکے ہیں۔