16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومکھیل کی خبریںانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس انجری کے باعث آئی...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے

- Advertisement -

راولپنڈی ۔24فروری (اے پی پی):انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے برائیڈن کارس کے متبادل کے طور لیگ اسپنر ریحان احمد کو انگلش اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ریحان احمد کو برائیڈن کارس کے متبادل کے طور پر نامزد کیا تھا۔ برائیڈن کارس پاؤں کے انگھوٹے کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی کے بقیہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

- Advertisement -

ریحان احمد 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ اپنا دوسرا گروپ میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں کھیلے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565763

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں