انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط

62
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا چوتھاٹیسٹ میچ 19 جولائی سےشروع ہوگا

برمنگھم ۔ 3 اگست (اے پی پی) انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط کر لی، آسٹریلوی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا لئے تھے اور اسے مجموعی طور پر 34 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، سٹیون سمتھ 46 اور ٹریوس ہیڈ 21 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، دریں اثناءانگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 374 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی تھی، روری برنز 133 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، سٹوکس 50 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کمنز اور لیون نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ ہفتہ کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے 267 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو روری برنز 125 اور بین سٹوکس 38 رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے آٹھویں اوور میں پیٹ کمنز نے سٹوکس کو آﺅٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی ۔