انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کا آغاز 9 نومبر کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ سے کریگی

101

لندن ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کا آغاز 9 نومبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے کریگی۔ انگلینڈ کی ٹیم دورہ بھارت کے دوران پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس سلسلے میں (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے پہلے ہی ٹیم کا اعلان کر رکھا ہے