انگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز، دوسرے رائونڈ میں داخل

106
کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈجوڑی فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے دوسرے رائونڈ میں داخل

میڈرڈ۔24اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو ڈبلیو ٹی اے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

22 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 25 سالہ نیدرلینڈز کی ٹینس سٹار سوزن لیمینز کو شکست دی۔ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور یو ایس اوپن چیمپئن ایما راڈوکانو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف 25 سالہ نیدرلینڈز کی ٹینس سٹار سوزن لیمینز کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 4-6 سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ یرکرین کی حریف کھلاڑی مارٹا اولہیونا کوسٹیوک سے ہوگا۔