ملتان۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پیچ کو اپنی فیور میں استعمال کر نے اور جیتنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہم چاہ رہے تھے کہ گیند سپن ہو مگر آخری روز تک بال سپن نہیں ہو، امید ہے اس بار گیند سپن ہوگا۔
بابر اعظم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈراپ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر ہمارا نمبر ون پلیئر ہے،بابر کو ڈارپ نہیں کیا گیا ریسٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے بابر کے علاوہ نسیم اور شاہین کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا،گزشتہ کچھ عرصہ سے بابر اور شاہین کے ساتھ بہت سی چیزیں ہو رہی تھی،ذہنی طور پر کھلاڑی جتنا بھی کہے کہ میں مضبوط ہوں مگر چیزیں اثر کر رہی ہوتی ہیں،اسی لئے بھی بابر،شاہین کو آرام دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کوچ نے کہا پاکستان نے آگے آسٹریلیا،ساوتھ افریقہ اور زمبابوے کے دورے کرنے ہیں،چونکہ آگے بہت کرکٹ آ رہی ہے تو یہ بہترین وقت ہے کہ کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا جائے،یقین ہے کہ بابر،نسیم شاہ اورشاہین آفریدی آرام کے بعد فریش ہو کرواپس آئیں گے۔اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت فٹ ہے،کھلاڑی فٹ ہوں تو موسم اور کنڈیشنزمیٹرنہیں کرتیں۔