فیصل آباد۔ 28 ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہمیں منظم کرکٹ کھیلنی ہوگی، انگلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کیلئے کھلاڑی بہت زیادہ ُپرجوش ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے مختلف پہلوؤں اور ٹیم سلیکشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس سیریز میں مستقل مزاجی سے پرفارمنس دینی ہوگی اور اگر ایسا ہوا تو یقیناً نتائج ہمارے حق میں ہونگے،بہت زیادہ کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،
اگر ڈومیسٹک کرکٹ ہورہی ہے تو یہ کھلاڑی وہاں جاکر کھیلیں تاکہ جب سلیکشن کے ذریعے انہیں آنے کا موقع ملے تو وہ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔