انگلینڈ کے سائیکل سوار جیک سٹیورٹ نے کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

46
cycling race
cycling race

پیرس۔13جون (اے پی پی):انگلینڈ کے سائیکلسٹ جیک سٹیورٹ نے کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔ 25 سالہ جیک سٹیورٹ کی یہ کرائیٹیرم ڈو ڈافین ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ کرائیٹیرم ڈو ڈافین کا 77 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس کے پانچویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں سینٹ پرسٹ سے میکون تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر 183 کلو میٹر پر محیط تھا۔

انگلینڈ کے 25 سالہ سائیکلسٹ جیک سٹیورٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 183کلومیٹر کا فاصلہ 4گھنٹے 3منٹ اور46سیکنڈز میں طے کرکے پانچویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 24 سالہ فرانسیسی سائیکل سوار ایکسل لارنس نے دوسری جبکہ 25 سالہ ناروے کے سائیکل سوار سورین وارینسکجولڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس میں بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ یلو جرسی پر قبضہ حاصل کرلیا ہے جو تاحال برقرار ہے۔ کرائیٹیرم ڈو ڈافین ایک سٹیج سائیکلنگ ریس ہے جو 8 مراحل پر مشتمل ہے جس میں سائیکل سوار 1199.6 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس 15 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔