انیسویں ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کمپٹیشن میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

64
انیسویں ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کمپٹیشن میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

ہانگ زو۔6اکتوبر (اے پی پی):چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں مینز کرکٹ کمپٹیشن میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ (کل) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ بھارت نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ایونٹ میں چودہ ممالک ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، نیپال، ہانگ کانگ، افغانستان، سری لنکا، بنگلہ دیش،ملائیشیا، تھائی لینڈ، جاپان، مالدیپ، سنگاپور، کمبوڈیا اور منگولیا شامل ہیں، 7 اکتوبر کو تیسری پوزیشن اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔