انیسویں سارک سربراہ اجلاس کی تیاریاں ،وزارت خارجہ میں سارک سمٹ سیل قائم کر دیا گیا

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) 19 ویں سارک سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلہ میں وزارت خارجہ میں سارک سمٹ سیل قائم کر دیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں سیل کا افتتاح کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سینئر سفارتکار اور سارک کے اگلے سیکرٹری جنرل کیلئے پاکستان کے نامزد کردہ امیدوار امجد سیال سارک سمٹ سیل کے سربراہ …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) 19 ویں سارک سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلہ میں وزارت خارجہ میں سارک سمٹ سیل قائم کر دیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے جمعہ کو وزارت خارجہ میں سیل کا افتتاح کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سینئر سفارتکار اور سارک کے اگلے سیکرٹری جنرل کیلئے پاکستان کے نامزد کردہ امیدوار امجد سیال سارک سمٹ سیل کے سربراہ ہوںگے۔ سارک سمٹ سیل تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ اس کے علاوہ سیل رکن ملکوں، سارک مبصرین اور سارک سیکرٹریٹ کے ساتھ تعاون کرے گا۔ 19 ویں سارک سربراہ اجلاس 9 اور 10 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سارک رکن ملکوں کے سربراہان کو اجلاس میں شرکت کی غرض سے باضابطہ دعوت دی ہے۔ سارک کے 9 مبصرین کو بھی سربراہ اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ پاکستان نے سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply