انیس سو تہتر کے آئین کے تحت قادیانی قانونی وآئینی طور پر غیر مسلم قرار دیے جاچکے ہیں ، دہشت گردی وانتہا پسندی میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘حضرت پیر مہرعلی شاہؒ کی دینی اور علمی خدمات کے باعث آج پوری دنیا میں اسلام کا پرچم سربلند ہے ۔ایک سو سولہویں فتح دین مبین خاتم النبیین کانفرنس سے شرکاءکا خطاب

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) خاتم النببین کانفرنس کے شرکاءنے کہا ہے کہ 1973 کے آئین کے تحت قادیانی قانونی وآئینی طور پر غیر مسلم قرار دیے جاچکے ہیں ، دہشت گردی وانتہا پسندی میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘حضرت پیر مہرعلی شاہؒ کی دینی اور علمی خدمات کے باعث آج پوری دنیا میں اسلام کا پرچم سربلند ہے ۔ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) خاتم النببین کانفرنس کے شرکاءنے کہا ہے کہ 1973 کے آئین کے تحت قادیانی قانونی وآئینی طور پر غیر مسلم قرار دیے جاچکے ہیں ، دہشت گردی وانتہا پسندی میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ‘حضرت پیر مہرعلی شاہؒ کی دینی اور علمی خدمات کے باعث آج پوری دنیا میں اسلام کا پرچم سربلند ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعرات کو درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سیّد معین الحق گیلانی کے زیر صدارت منعقدہ 116ویں فتح دین مبین خاتم النبیین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال، سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین عبد الغفور حیدری ، ممبر قومی اسمبلی کیپٹن صفدر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق وفاقی وزیر خواجہ عطاءاللہ تونسوی نے خصوصی شرکت کی ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلمانوں کو حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنی چاہیے ۔ڈپٹی چیئر مین غفور حیدری نے کہا کہ پیر مہر علی شاہؒ کی دین کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اسلام کا پرچم بلند رکھا‘ مرزا قادیانی کے حوالے سے جو ان کی خدمات اور جدوجہد ہیں ان کے نتیجہ میں 1973ءکے آئین میں قادیانیوں کو کافر قراردیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی کیپٹن صفدر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شریک ہوا ہوں‘ ملک پاکستان میں نظام مصطفیﷺ کے قیام اور سود سے چھٹکارے کے لئے تمام مسلمانوں کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply