انیس ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا آخری اور پانچواں میچ جاپان کے خلاف 2 اکتوبر کو کھیلے گا

167
Hockey tournament
Hockey tournament

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا آخری اور پانچواں میچ جاپان کے خلاف 2 اکتوبر کو کھیلے گا۔ اولیمپئین رائو سلیم ناظم اور انٹرنیشنل کھلاڑی یامین بھٹی نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جاپان کے خلاف متحد ہوکر جذبے کے ساتھ کھیلیں تو انشاء اللہ جاپان کے خلاف بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پاکستان سمیت بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔