ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی فعالی اور ممکنہ سلوشنز کو جلد صارفین کے لیے قابل استعمال بنایا جائے گا ، وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق

126

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ پاکستان کا شمار دنیاکے بڑے ممالک میں ہوتا ہے، ہوابازی کی صنعت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ،ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی فعالی اور ممکنہ سلوشنز کو جلد از جلد صارفین کے لیے قابل استعمال بنایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی آئی اے میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پی آئی اے کے پروڈکٹ کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا ۔

وزیر نے اس موقع پر ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کی فعالی اور ممکنہ سلوشنز کو جلد از جلد صارفین کے لیے قابل استعمال بنانے کی ہدایات جاری کیں، پی آئی اے کے جہازوں میں نصب پرانی نشستوں کو بہتر اور آرام دہ نشستوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی ۔وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بہتر نشستوں اور ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے ساتھ سفر پی آئی اے کے مسافروں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کئی اہم یا درمیانے حجم کے شہروں میں ائیرپورٹس کی سہولت میسر ہے مگر ان کا ہوائی رابطہ نہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر کی جانب سے ان شہروں کو فضائی نیٹ ورک کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے کثیر مقاصد اقدات اٹھانے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔