ان کی جماعت مستقبل کی انتخابی مہم میں صدارتی امیدوار کی حمایت کر سکتی ہے، ایلون مسک

33
Elon Musk
Elon Musk

نیو یارک ۔7جولائی (اے پی پی):امریکی ارب پتی و کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اس بات کو مسترد نہیں کیا کہ مستقبل میں ان کی امریکا پارٹی صدارتی امیدوار کی حمایت کر سکتی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 12 ماہ کے دوران کانگریس میں نشستیں حاصل کرنا اولین ترجیح ہو گی۔

تاس نے ان کے ایکس پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ صدر کے لیے کسی امیدوار کی حمایت کرنا سوال ہے، لیکن آئندہ 12 ماہ کے لیے توجہ ایوان اور سینیٹ پر ہے۔واضح رہے 30 جون کو ایلون مسک نے امریکا میں تیسری سیاسی جماعت بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔