15.5 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںاوآئی سی کی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے...

اوآئی سی کی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فوری امدادکی اپیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی): اسلامی تعاون کی تنظیم (اوآئی سی) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے رکن ممالک ، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اوربین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امدادکی اپیل کی ہے۔

اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ نے ہفتہ کو پاکستان میں مون سون کی بارشوں اورسیلاب سے قیمتی انسانی جانوں اور اموال کی تباہی پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرپاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ تعزیت، افسوس اورہمدردی کااظہارکیا۔

- Advertisement -

حسین براہیم طہٰ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادکیلئے تنظیم کے رکن ممالک ، انسانی ہمدردی کی بنیادپرکام کرنے والی اسلامی تنظیموں اوربین الاقوامی برادری سے پاکستان کی فوری امدادکی اپیل کی ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=324121

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں