جدہ ۔ 07 مئی (اے پی پی)اسلامی تعاون کی تنظیم اوآئی سی کے انسانی حقوق سے متعلق آزادانہ کمیشن کا11واں اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ می منعقد ہورہاہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس 11مئی تک جاری رہے گا جس میں تمام رکن ممالک کے متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اورفلسطین میں مظالم اورانسانی حقوق کی پامالیوں کا جائزہ لیا جائیگا۔