اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (اوجی ڈی سی ایل) کے منافع میں گزشتہ مالی سال 2023کے دوران سالانہ بنیادوں پر68 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 2022 میں اوجی ڈی سی ایل کو224.61 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 68 فیصدزیادہ ہے،
مالی سال 2022میں کمپنی کو133.78 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا، مالی سال 2023 میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 52.23 روپے ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2022 میں 31.11 روپے تھی۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اوجی ڈی سی ایل کو64.79 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 199 فیصدزیادہ ہے،
مالی سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو21.74 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 15.11 روپے ریکارڈکی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395830