اورینٹ میوزیم آف ٹوکیو نے بلوچستان میں قبل مسیح دور میں پنپنے والی کلی ثقافت کی یاد منائی

49
اورینٹ میوزیم آف ٹوکیو نے بلوچستان میں قبل مسیح دور میں پنپنے والی کلی ثقافت کی یاد منائی

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):جاپان کے قدیم اورینٹ میوزیم آف ٹوکیو نے بلوچستان میں قبل مسیح دور میں پنپنے والی کلی ثقافت کی یاد منائی جس میں مخصوص ثقافت کے حامل تھیلے کو نمایاں کیا گیا۔

ٹویٹ ہینڈل @japankahani پر جاری ہونے والی ٹویٹ میں کہاگیا کہ کلی ثقافت 2200 سے 2000 قبل مسیح کے دوران بلوچستان میں پروان چڑھی۔

ٹویٹ میں کلی ثقافت سے متعلق ایک مخصوص بیگ کی تصویر بھی جاری کی گئی جس پر بلو چستان میں دریافت ہونے والی کلی طرز کے برتن سمیت مختلف نقوش چھاپے گئے ۔