بیجنگ۔9اپریل (اے پی پی):جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی عالمی ایکسپو کا آغاز 13 اپریل کو ہوگا۔ اس موقع پر چین کا پویلین تقریباً 3500 مربع میٹر کے وسیع رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، جو اوساکا عالمی ایکسپو کے سب سے بڑے غیر ملکی خود تعمیر کردہ پویلینز میں شمار ہوتا ہے۔
"انسانی اور قدرتی ہم آہنگی” زون میں ڈون ہوانگ کی دیواروں کی پینٹنگز، نمونے، اور چینی قمری کیلنڈر کے چوبیس شمسی اصطلاحات کو جدید اینیمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پیش کیا گیا ہے، جس میں ڈون ہوانگ کے روایتی عناصر اور موسموں کی تبدیلی کی قدرتی ہم آہنگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔
"صاف پانی اور سرسبز پہاڑ” زون میں ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ترقی کے امتزاج سے خوبصورت چین کا تصور اجاگر کیا گیا ہے۔چین کا پویلین ایک خاص کشش کا بھی حامل ہوگا، کیونکہ یہاں چاند سے لائی گئی مٹی کے نمونے بھی پیش کیے جائیں گے، جو چین کے خلائی مشن چھانگ عہ-5 اور چھانگ عہ-6 کے ذریعے حاصل کیے گئے تھے۔
یہ نمونے عالمی ناظرین کے لیے چین کی طرف سے ایک قیمتی تحفہ تصور کیے جا رہے ہیں۔اوساکا ایکسپو کے دوران، جو کہ 13 اپریل سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی، چین کے 30 سے زائد صوبوں کے ادارے اور کمپنیاں مختلف خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گی۔